ڈاکٹر کیٹرین جمعہ یونیورسٹی آف روڈ آئی لینڈ میں سیاسیات اور فلسفے کے شعبوں میں مشترکہ تقرری کے ساتھ اسسٹنٹ پروفیسر ہیں۔ ان کی بین الشعبہ تحقیقی دلچسپیاں کلاسیکی و جدید سیاسی فلسفہ، اسلامی فکر، اور قرآنی تفسیر جیسے موضوعات پر مشتمل ہیں۔ ان کی تحقیق بالخصوص مشرقِ وسطیٰ میں سیاست اور مذہب کے باہمی تعلق پر مرکوز ہے۔ وہ اسلامی بنیادی مآخذ کے تجزیے کے ذریعے ایسے اہم تصورات اخذ کرتی ہیں جو جدید اسلامی سیاسی نظریے کی تشکیل میں مؤثر کردار ادا کر سکتے ہیں۔ سیاست اور مذہب کے علاوہ انھیں سائنس سے بھی گہری دلچسپی ہے، اور انھوں نے انجینئرنگ اور اطلاقی مادیاتی سائنس میں دو ڈگریاں حاصل کر رکھی ہیں۔ ان کی تدریسی دلچسپیوں میں مشرقِ وسطیٰ کی سیاست، اسلامی سیاسی فکر، سیاسی فلسفہ، اسلام اور جمہوریت، مذہب اور ریاست، اسلام کا تعارف، اسلام اور جدیدیت، نیز قرآنی مطالعات و تفسیر شامل ہیں۔ انھیں ۲۰۱۸ء کے بہار سمسٹر میں آکسفورڈ یونیورسٹی میں وزیٹنگ اکادمک پوزیشن دی گئی، جہاں انھوں نے علمی حلقوں میں اپنی تحقیق پیش کی۔
No blog posts found for this author.