اشرف جی ادریسی ابوظہبی یونیورسٹی کے شعبۂ انسانی و سماجی علوم میں اسسٹنٹ پروفیسر ہیں۔ یورپ، انڈونیشیا اور مراکش میں علمی و پیشہ ورانہ تجربات کی بنیاد پر ان کی تحقیق کثیر شعبہ جاتی علمی روایت، استعمار شکن اخلاقیات، اور بین الثقافتی تعلیمی مناہج پر مرکوز ہے۔ اس سے قبل وہ انڈونیشیا کی بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی (UIII) کے سینٹر آف اسلام اینڈ گلوبل چیلنجز میں پوسٹ ڈاکٹریل فیلو کی حیثیت سے وابستہ رہے، جہاں انہوں نے استعمار شکن اسلامی اخلاقیات، سفارت کاری، اور عالمی حکمرانی سے متعلق موضوعات پر تحقیق کی۔ انھوں نے ۲۰۲۴ء میں ہنگری کی یونیورسٹی آف ڈیبریسن سے ثقافتی علوم میں ڈاکٹریٹ کی سند حاصل کی، جس میں انھوں نے ابتدائی جدید دور کی بحیرۂ روم کی سفارت کاری میں اسلامی تہذیبی روایت سے متعلق سفارتی رپورٹوں کا جائزہ لیا۔
No blog posts found for this author.