راجا ’ری‘ جریدینی حمد بن خلیفہ یونیورسٹی، قطر کے کالج آف اسلامک اسٹڈیز اور ریسرچ سنٹر فار اسلامک لیجسلیشن اینڈ ایتھکس میں ماسٹر پروگرام اپلائیڈ اسلامک ایتھکس کے تحت اخلاقیاتِ ہجرت اور انسانی حقوق کے پروفیسر ہیں۔ ۱۹۹۰ء کی دہائی میں انھوں نے آسٹریلین عربی کونسل کی بنیاد رکھی اور نائب چیئرمین کی حیثیت سے آسٹریلیا میں عرب مخالف نسل پرستی کے خلاف سرگرم کردار ادا کیا۔ ڈاکٹر جریدینی جرنل آف عربک، اسلامک، اینڈ مڈل ایسٹ اسٹڈیز کے بانی اور مدیر بھی رہے ہیں۔ آسٹریلیا کی پانچ جامعات میں سوشیالوجی کی تدریس کے بعد انھوں نے امریکن یونیورسٹی بیروت میں چھ برس گزارے، جہاں انھوں نے لبنان میں تارکینِ وطن گھریلو کارکنان کے انسانی حقوق کے استحصال سے متعلق تحقیق اور اشاعت کا آغاز کیا۔ بعد ازاں امریکن یونیورسٹی قاہرہ میں وہ سنٹر فار مائیگریشن اینڈ ریفیوجی اسٹڈیز کے ڈائریکٹر مقرر ہوئے، جہاں انھوں نے تارکینِ وطن اور مہاجرین سے متعلق متعدد تحقیقی منصوبوں کی قیادت کی۔ ۲۰۱۱ء سے ۲۰۱۴ء تک وہ لبنانی امریکن یونیورسٹی کے انسٹی ٹیوٹ فار مائیگریشن اسٹڈیز سے وابستہ رہے۔ ۲۰۱۲ء میں انھوں نے ایک سال تک قطر فاؤنڈیشن میں مہاجر کارکنان کی فلاح سے متعلق مشیر کے طور پر خدمات انجام دیں۔ اس دوران انھوں نے ٹھیکیداروں کے لیے قطر فاؤنڈیشن کے مہاجر کارکن فلاحی معیارات کی تیاری میں حصہ لیا اور قطر میں مزدوروں کی بھرتی سے متعلق ایک رپورٹ بھی تیار کی۔
No blog posts found for this author.