ڈاکٹر جوزف جے کامنسکی انٹرنیشنل یونیورسٹی آف سرائیوو کے شعبۂ سیاسیات و بین الاقوامی تعلقات میں پروفیسر ہیں۔ انہوں نے روٹگرز یونیورسٹی سے سیاسیات اور فلسفے میں مشترکہ بیچلر ڈگری (۲۰۰۴ء)، سٹی یونیورسٹی آف نیویارک کے گریجویٹ سنٹر سے سیاسیات میں ماسٹر ڈگری (۲۰۰۸ء)، اور پرڈیو یونیورسٹی سے سیاسیات میں پی ایچ ڈی (۲۰۱۴ء) حاصل کی۔ان کے تحقیقی مقالات متعدد ممتاز علمی جرائد میں شائع ہو چکے ہیں، جن میں جرنل آف پولیٹکس، پی ایس: پولیٹیکل سائنس اینڈ پولیٹکس، سوشل کمپاس، ریلیجیس اسٹڈیز ریویو، اور دی تھنڈربرڈ انٹرنیشنل بزنس ریویو قابلِ ذکر ہیں ۔
انہوں نے دو اہم کتابیں بھی تصنیف کی ہیں: The Contemporary Islamic Governed State: A Reconceptualization (Palgrave، ۲۰۱۷ء) اور Islam, Liberalism, and Ontology: A Critical Reevaluation (Routledge، ۲۰۲۱ء)۔ ان کی موجودہ تحقیقی دل چسپیوں میں مذہب، سیاست اور بین الاقوامی تعلقات — بالخصوص مسلم دنیا کے تناظر میں — تقابلی سیاسی نظریہ، اور اسلام و عوامی عقل کے نئے مباحث شامل ہیں۔ وہ مئی ۲۰۲۲ء سے امیٹکس انسٹی ٹیوٹ کے ریسرچ اسوسی ایٹ کے طور پر وابستہ ہیں۔
