ڈاکٹر اوامیر انجم یونیورسٹی آف ٹولیڈو کے شعبۂ فلسفہ و مذہبی علوم میں اسلامی علوم کے اینڈاؤڈ چیئر پروفیسر کے منصب پر فائز ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ وہ امریکن جرنل آف اسلام اینڈ سوسائٹی — جو پہلے امریکن جرنل آف اسلامک سوشل سائنسز کے نام سےمعروف تھا — کے شریک مدیر کی ذمہ داریاں بھی نبھا رہے ہیں، اور حال ہی میں یقین انسٹی ٹیوٹ کے ریویو بورڈ کے مدیرِ اعلیٰ کے طور پر بھی منتخب ہوئے ہیں۔ ان کے علمی و تحقیقی دلچسپیوں میں اسلامی تاریخ، علمِ کلام، سیاسی فکر اور عمومی تاریخ جیسے موضوعات شامل ہیں۔ ان کی نمایاں تصانیف میں Politics, Law and Community in Islamic Thought: The Taymiyyan Moment (Cambridge University Press, 2012 اور Ranks of the Divine Seekers: A Translation of Ibn Qayyim’s Madārij al-Sālikīn (Brill, 2020) شامل ہیں، جو اس سلسلے کی چار جلدوں میں سے ابتدائی دو جلدیں ہیں۔
ان کی منتخب علمی اشاعتیں اس ویب سایٹ پر ملاحظہ کی جا سکتی ہیں:
utoledo.academia.edu/OvamirAnjum




