ڈاکٹر الدوس رفیقوف مقاصد انسٹی ٹیوٹ گلوبل میں سینیئر فیلو اور مینیجر برائے تحقیق، سائنس و ٹیکنالوجی ہیں۔ انہوں نے انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ آف اسلامک تھاٹ اینڈ سیویلائزیشن (ISTAC)/ انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی ملائیشیا (IIUM) سے فلسفہ، اخلاقیات، اور معاصر مسائل میں پی ایچ ڈی کی سند حاصل کی۔ اسلامی معاشیات، بینکاری و مالیات، تاریخ، اور تعلیم ان کے اہم علمی موضوعات ہیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے کوالالمپور کے انٹرنیشنل سینٹر فار ایجوکیشن اِن اسلامک فنانس (INCEIF) سے اسلامی بینکاری و مالیات میں پیشہ ورانہ پوسٹ گریجویٹ سرٹیفکیٹ، اور IIUM سے ابلاغیات میں بیچلر کی سند حاصل کی۔
ڈاکٹر رفیقوف نے انگریزی اور روسی دونوں زبانوں میں متعدد علمی جرائد میں تحقیقی مقالات شائع کیے ہیں۔ انگریزی زبان میں ان کی نمایاں تصانیف میں "اسلامی معاشیات و مالیات میں تکاملی علم کا منہج: اجتماعی اجتہاد”، "کثرت کے دور میں قلت: تضاد اور حل”، "روس کی جمہوریہ تاتارستان میں امتِ وسط کی تعبیر میں رکاوٹ ڈالنے والے عوامل”، اور "مالیاتی قیاس آرائی کا تجزیہ: مقاصدِ شریعت کے نقطۂ نظر سے” شامل ہیں۔
روسی زبان میں ان کی تصانیف میں "سویڈن میں JAK کوآپریٹو بینک: روسی وفاق میں اس کے ماڈل کی تطبیق کا امکان”، "اسلامی مالیاتی لین دین میں مقاصدِ شریعت اور ملائیشیائی اسلامی مالیاتی ماڈل کا مسئلہ”، "روس میں اسلامی مائیکرو فنانس”، "اسلامی معاشیات کے نقطۂ نظر سے عالمی مالیاتی بحران”، اور "اسلامی مالیات، سرمایہ کاری، اور انشورنس کے لیے ایک مختصر رہنما” شامل ہیں۔ اس کے علاوہ ان کی زیرِ طبع تصانیف زری پالیسی، چوتھے صنعتی انقلاب، اخلاقی اقدار کی تعلیم، اور وقف کے اصول و عملی اطلاقات جیسے موضوعات سے متعلق ہیں۔
No blog posts found for this author.